• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سگریٹ نوشی نئی نسل کو منشیات کی طرف دھکیل رہی ہے، ضلعی انتظامیہ

پشاور (وقائع نگار)پشاور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر کو تمباکو کے دھوئیں سے پاک شہر قرار دینے کا اعلامیہ جاری کرنے پر سماجی تنظیموں اور انسداد تمباکو کے لیے کام کرنے والے صوبائی اتحاد کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کے اس فیصلے کو قابل ستائش قرار دے دیا گیا ہے واضح رہے کہ.تمباکو نوشی دنیا بھر میں اموات اور بیماری کی ایک بڑی وجہ ہے اور ہر سال سال دنیا بھر میں آٹھ ملین افراد تمباکو نوشی کی وجہ سے ہلاکت کا شکار بن رہے ہیں.سماجی تنظیمیں جو عرصہ دراز سے پشاور کو تمباکو کے دھوئیں سے پاک شہر قرار دینے کے لئے سرگردان تھیں کے مطابق کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی کوششیں قابل ستائش ہیں پشاور کو خیبر پختونخوا کا پہلا تمباکو کے دھوئیں سے پاک شہر قرار دینا ایک مثبت قدم ہے اور امید کرتے ہیں کہ باقی شہر بھی اس حوالے سے اقدامات کریں گے تاکہ شہریوں کی صحت کو یقینی بنایا جا سکے سماجی تنظیموں کے مطابق کہ پشاور کو تمباکو کے دھوئیں سے پاک شہر قرار دینے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور ٹوبیکو کنٹرول نے دن رات کام کیا, اس حوالے سے جائزہ سٹیڈیز کی گئی اور اس کی روشنی میں پشاور کو تمباکو کے دھوئیں سے پاک شہر قرار دیا گیا. سول سوسائٹی اور حکومت مل کر شہریوں کو تمباکو نوشی کے منفی اثرات سے آگاہ کرنے کے لیے آگاہی مہم چلا رہی ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اس کے مثبت نتائج برآمد ہونگے سگریٹ نوشی اور تمباکو کی دیگر اقسام نئی نسل کو منشیات کے استعمال کی طرف دھکیل رہی ہیں یہ معاشرے کے تمام کرداروں کی ذمہ داری ہے کہ اس کو روکنے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں.انہوں نے حکومت خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا گیا سیگریٹ اور تمباکو نوشی کے بچاؤ اور پھیلاؤ کو روکنے کے حوالے سے نئی قانون سازی کی جائے اور پہلے سے مروّجہ قوانین کے اطلاعات کو یقینی بنانے کے لئے وسائل فراہم کئے جائیں
پشاور سے مزید