بھارت میں پولیس کو فون کر کے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکی دینے والے کو گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ممبئی کے مین پولیس کنٹرول روم میں پولیس کو کال موصول ہوئی جس میں ایک شخص نے کہا کہ وہ سلمان خان کو قتل کردے گا۔
رپورٹس کے مطابق اس فون کال کے فوری بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا اور نمبر کی جگہ پتا لگانے کی کوششیں شروع کردیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے تکنیکی مدد سے فون کال کی جگہ کا پتا لگا لیا جو کہ ممبئی سے 70 کلومیٹر دور کے علاقے سے کی گئی تھی۔
بھارتی پولیس کے مطابق علاقے میں کارروائی کر کے معلوم ہوا کہ کال 16 سالہ لڑکے نے کی تھی جسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔
بھارتی پولیس کے مطابق لڑکے کا تعلق راجستھان سے ہے، مزید قانونی کارروائی اور لڑکے کا ارادہ جاننے کے لیے تفتیش کی جارہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کو گزشتہ ماہ ا ی میل کے ذریعے قتل کی دھمکی دی گئی تھی جس کے بعد ان کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی تھی۔