نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹر ڈیرل مچل نے کہا ہے کہ پاکستان ورلڈ کلاس ٹیم ہے اور یہ سیریز ہمارے لیے چیلنج ہے۔
ڈیرل مچل نے لاہور پہنچنے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2 روز قبل کوئنز ٹاؤن سے سفر کا آغاز کیا، اب پاکستان پہنچے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے لیے کافی پرجوش ہیں، ٹیم میں نوجوان کھلاڑی بھی ہیں جو اس سے پہلے کبھی ان کنڈیشنز میں نہیں کھیلے۔
ڈیرل مچل نے کہا کہ یہاں نیوزی لینڈ سے کنڈیشنز کافی مختلف ہیں، نوجوان کھلاڑی تجربہ حاصل کریں گے، سری لنکا کے خلاف کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی دکھائی۔
کیوی بیٹر نے کہا کہ 5 ٹی ٹوئنٹی اور 5 ون ڈے میچز کی سیریز کافی لمبی ہے، کوشش کریں گے اچھی کرکٹ کھیلیں۔