• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل نہ کرنیوالوں کی نااہلی تیار ہے، تحریک انصاف

کوئٹہ (پ ر) تحریک انصاف بلوچستان کے سینئر صوبائی نائب صدر حاجی سیف اﷲ خان کاکڑ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل نہ کرنے والوں کی نااہلی تیار ہے ،عدالت عظمیٰ میں پھوٹ ڈالنے والوں کو آرٹیکل 6کا سامنا کرنا پڑے گا ،آئین کی اپنے مفاد میں تشریح کرنے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں ،حقیقی آزادی کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا۔ ان خیالات کا اظہار ت نے مختلف وفود سے گفتگو میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل نہ کرنے والے توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں اور ان کا مقدر نااہلی ہے، آئین کو اپنے مفاد کیلئے استعمال کرنے والوں اور اپنی مرضی کی تشریح کرنے والوں کیلئے آرٹیکل 6تیار ہے اب انہیں نااہلی و سزا سے کوئی نہیں بچا سکتا ہے، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف آئین و قانون کے دفاع کی جنگ لڑرہی ہے، آئین و قانون کی بالادستی ہوگی تو ملک میں استحکام آئے گا اب تو پوری دنیا شفاف انتخابات کا مطالبہ کررہی ہے۔ امپورٹڈ کے بھاگنے کے تمام راستے بند ہوگئے، آرٹیکل 6اور توہین عدالت سے اب انہیں کوئی نہیں بچا سکتا، انہوں نے کہاکہ عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی کا فائنل راؤنڈ شروع ہے اور ملک وقوم انشاءاﷲ سرخرو ہوکر فتح حاصل کرے گی۔
کوئٹہ سے مزید