• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی برطانیہ نے وزیراعظم رشی سوناک کو یادداشت پیش کردی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پی ٹی آئی برطانیہ کے وفد نے گزشتہ روز وزیراعظم رشی سونک کے نام ڈاؤننگ اسٹریٹ جاکر یادداشت پیش کی۔

اس موقع پر پی ٹی آئی برطانیہ کے صدر عمران خلیل کا کہنا تھا کہ یادداشت پیش کرنے کا مقصد برطانیہ کو پاکستان میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کرنا تھا۔

یادداشت  میں پاکستان میں مبینہ انسانی حقوق کی پامالیوں کا ذکر کیا گیا ہے اور زور دیا ہے کہ برطانیہ پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانے کیلئے کردار ادا کرے۔

یورپی پارلیمنٹ کے سابق رکن امجد بشیر نے کہا کہ امید ہے کہ برطانوی حکومت یادداشت کو دیکھ کر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کا نوٹس لے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں کی آواز دبا کر جمہوریت کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔

انہوں نے پاکستان میں جلد شفاف انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ بھی کیا۔

قومی خبریں سے مزید