سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں صدارتی محل اور کئی سرکاری اہم عمارتوں کے قریب شدید فائرنگ اور دھماکے کیے گئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق فائرنگ خرطوم میں سوڈانی آرمی ہیڈکوارٹرز اور وزارت دفاع آفس کے قریب ہوئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق خرطوم ایئرپورٹ سے بھی دھواں اٹھتا دکھائی دیا جبکہ مروی اور بحری شہر میں بھی فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔
رپورٹس کے مطابق سوڈانی شہر ام درمان میں توپیں اور بکتر بند گاڑیاں تعینات کردی گئی ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق پیرا ملٹر ی فورس نے خرطوم میں صدارتی محل، آرمی چیف کی رہائش گاہ اور ایئرپورٹ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
سوڈانی پیرا ملٹری ریپڈ سپورٹ فورسز کا بیان میں کہنا ہے کہ ہمارے ایک کیمپ پر سوڈانی فوج نے حملہ کیا ہے۔
پیرا ملٹری فورس کے مطابق مروی، الابیض کے ایئرپورٹس اور دیگر صوبوں میں مزید مقامات کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے۔
پیرا ملٹری فورس نے فوجی اہلکاروں سے مطالبہ کیا ہے کہ معزز فوجی اہلکار عوام کی طرف آجائیں۔