• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفتی عبدالشکور کی گاڑی سے ٹکرانیوالی گاڑی کی رفتار 110 کلومیٹر تھی، تحقیقاتی رپورٹ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو پیش آئے حادثے پر پولیس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی۔

موٹر وہیکل ایگزامنر رپورٹ کے مطابق مفتی عبدالشکور کی گاڑی سے ٹکرانے والی گاڑی کی رفتار 110 کلومیٹر تھی جبکہ حادثے کے وقت مفتی عبدالشکور کی گاڑی کی رفتار 30 کلو میٹر تھی۔

رپورٹ کے مطابق شاہراہِ دستور پر جائے حادثہ پر گاڑی کی حدِ رفتار 60 کلو میٹر فی گھنٹہ مقرر ہے، جبکہ ٹکر مارنے والی گاڑی میں کوئی تکنیکی مسئلہ نہیں تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حادثے کے باعث مفتی عبدالشکور کی گاڑی کا ٹائر اور ایکسل الگ ہو گیا، شاہراہِ دستور پر جائے حادثہ پر اس وقت ٹریفک سگنلز فری تھے۔

ذرائع کے مطابق ویگو گاڑی پولٹری بزنس سے وابستہ شخصیت کے اسکواڈ میں شامل تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مفتی عبدالشکور اسلام آباد میں میریٹ سے سیکریٹریٹ چوک کی طرف جا رہے تھے کہ شاہراہِ دستور پر ایک گاڑی نے ان کی گاڑی کو ٹکر مار دی تھی۔

حادثے کے بعد مولانا عبدالشکور کو پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے تھے۔

قومی خبریں سے مزید