مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر میں اپنا وزیراعظم کا امیدوار لانے کےلیے مشاورت شروع کردی۔
ن لیگ آزاد کشمیر کے رہنما مشتاق منہاس نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں وزیراعظم کے انتخابات کے لیے ن لیگ نے میدان میں اپنا امیدوار اتارنے تیاری شروع کردی۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے اپنا وزیراعظم کا امیدوار لانے پر مشاورت شروع کردی ہے۔
مشتاق منہاس نے مزید کہا کہ تجویز نواز شریف اور شہبازشریف کی منظوری کےلیے بھیج دی گئی ہے۔