• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معزول ایرانی شاہ کے جلاوطن بیٹے رضا پہلوی اسرائیل کا دورہ کریں گے

1979 کے اسلامی انقلاب میں معزول کیے گئے ایرانی شاہ کے جلاوطن بیٹے رضا پہلوی رواں ہفتے اسرائیل کا دورہ کریں گے۔

اس بات کا اعلان اسرائیل کی حکومت نے گزشتہ روز ایک پریس ریلیز میں کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ رضا پہلوی اسرائیل اور ایران کی عوام کے درمیان خلیج کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

اسرائیلی حکومت کے مطابق ایک جمہوری ایران اسرائیل اور عرب ہمسایوں کے ساتھ اپنے تعلقات کی تجدید نو کرے گا۔

اپنے دورہ اسرائیل میں رضا پہلوی سرکاری سطح پر ہونے والی ہولوکاسٹ کی یادگاری تقریب میں حصہ لیں گے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نا تو وہ شخص جس کا آپ نے ذکر کیا، نہ ہی اس دورے کا مقصد اور نا اس کا سفر اس قابل ہے کہ اس پر بات کی جائے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید