• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان : بہنوئی کو قتل کر نے کے مقدمہ میں ایک ملزم کو سزائے موت دیگر بری

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے تلخ کلامی پر بہنوئی کو قتل کر نے کے مقدمہ میں ایک ملزم کو سزائے موت دیگر کو بری کر نے کا حکم دیا ہے ۔پولیس تھا نہ بستی ملوک میں 10 اکتوبر 2012 کو  محمد نواز نے مقدمہ درج کرایا تھا کہ اسکے  بیٹے عابد حسین کی شادی کوثر بی بی سے اور بیٹی رخسانہ بی بی کی  شادی محمد ظفر سے وٹہ سٹہ کے تحت ہوئی اور بیٹی و داماد کےدرمیان جھگڑے کا سن کر تینوں بیٹوں سمیت انکے گھر گئے تو تلخ کلامی کے بعد منیر حسین داماد نے فائرنگ کرڈالی ۔جس سے عابد حسین شدید زخمی ہوگیا اور ہسپتال لے جاتے ہوتے راستے میں دم توڑ گیا عدالت نے ملزمان محمد ظفر ،عاشق محمد ،محمد رفیق کو شک کا فائدہ دیکر بری کرنے اور ملزم منیر حسین کو مزید ایک لاکھ روپے معاوضہ اداکر نے کا حکم دیا ہے
تازہ ترین