ملتان (سٹاف رپورٹر) آزاد کشمیر میں ہونے والے الیکشن کے سلسلے میں ملتان میں بھی مقیم کشمیریوں میں انتخابی جوڑتوڑ اور سیاسی سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں ، اس سلسلےمیں حلقہ ایل اے 38 ویلی 3 کے کاغذات نامزدگی کے لئے کشمیری رہنما بلال بٹ نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آر او احمد علی پوتا کو جمع کرائے ،اس الیکشن میں اب وقت تک پانچ امیدوار سامنے آچکےہیں ،بلال بٹ کا کہناہے کہ کشمیریوں کے حقوق کے لئے انہوں نے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ان کےمسائل کے حل کے لئے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا ۔