• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی، ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، عیدالفطر کی مبارکباد

سعودی وزیر خارجہ سے ایران کے ہم منصب نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، دونوں وزرائے خارجہ نے ایک دوسرے کو عیدالفطر کی مبارک باد دی۔

رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوستانہ معاہدے کے تناظر میں آئندہ کے اقدامات پر گفتگو کی۔

دوسری جانب برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیفرلے نے بھی سعودی ہم منصب سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے سوڈان میں متحارب گروہوں سے جنگ بندی اور انسانی امداد کی ترسیل کے لیے راہداری فراہم کرنے کی اپیل کی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید