• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ نے ایرانی اہلکاروں پر نئی پابندیاں لگادیں

انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزام پر برطانیہ نے ایرانی اہلکاروں کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

برطانوی حکومت کے مطابق پابندیوں کی فہرست میں ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کے چار کمانڈر بھی شامل ہیں۔

برطانیہ نے امریکا اور یورپی یونین کے ساتھ مل کر ایرانی حکام کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی سیکریٹری خارجہ جیمز کلیورلی نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت کے وحشیانہ جبر کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا اور ایرانی حکومت کے اقدامات کا محاسبہ کرنے کیلئے کئی طرح کی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید