• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
مریم نواز—فائل فوٹو
مریم نواز—فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز سعودی عرب سے کل واپس پاکستان پہنچ جائیں گی۔

مریم نواز عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئی تھیں۔

سعودی عرب میں مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف اور دیگر اہلِ خانہ کے ساتھ عمرہ ادا کرنے کے بعد عید بھی وہیں منائی۔

واضح رہے کہ مریم نواز 11 اپریل کو اپنی فیملی کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئی تھیں۔

مریم نواز کے شوہر محمد صفدر، دونوں بیٹیاں ماہ نور اور مہرالنساء، بیٹا جنید اور بہو عائشہ سیف بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

قومی خبریں سے مزید