• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں منکی پاکس کا پہلا کیس، سعودی عرب سے بے دخل شخص میں علامات ظاہر

پاکستان میں منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آگیا۔ اس حوالے سے وفاقی وزارت صحت کے حکام کے مطابق سعودی عرب سے بےدخل شخص میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے 17 اپریل کو پاکستان آنے والے شخص میں منکی پاکس کی علامات تھیں۔ 

انہوں نے مزید بتایا کہ متاثرہ شخص کے نمونے قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد بھیجے گئے۔ گزشتہ روز قومی ادارہ برائے صحت نے متاثرہ شخص میں منکی پاکس کی تصدیق کی۔ 

منکی پاکس سے متاثرہ شخص راولپنڈی یا اسلام آباد کا رہائشی ہے، منکی پاکس کے پہلے کیس کے بعد پورے ملک کے ایئرپورٹ پر ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے مشتبہ مریضوں کے نمونے قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے۔

محکمہ صحت نے ممکنہ منکی پاکس کے کیسز کے سلسلے میں ہدایات جاری کردیں۔

وزرات صحت نے تمام اسپتالوں میں مخصوص آئیسولیشن وارڈ بنانے کی ہدایت کی ہے۔

صحت سے مزید