ٹنڈوالہ یار (نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رئیس غلام قادر مری کی دبئی میں پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات میں سندھ سمیت ضلع ٹنڈوالہ یار کی سیاست کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی جنہوں نے بلاول بھٹو کے ہاتھ مضبوط کرنے کی ہدایت کی۔ دورے کے بعد سینئر رہنما رئیس غلام قادر مری نے جنگ سے خصو صی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی محترمہ شہید کے فلسفے کو آگےلے کر بڑھ رہی ہے اور ہم سب بلاول بھٹو زرادری کے ہاتھ مضبوط کر رہے ہیں ۔ پیپلز پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں سب ایک جگہ متفق ہیں اور جو پارٹی کی اعلی قیادت فیصلہ کرے گی ہم سب اس پر عمل کریں گے سندھ سمیت ضلع ٹنڈوالہ یار میں پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی کی جا رہی ہے