قومی اسمبلی اجلاس میں ن لیگ کے وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی اور جاوید لطیف کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔
وزیرمملکت برائے داخلہ عبدالرحمان کانجو، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور دیگر ارکان نے ان کے درمیان بیچ بچاؤ کروایا۔
مبینہ طور پر مرتضیٰ جاوید عباسی اور جاوید لطیف نے ایک دوسرے کو مارنے کی کوشش کی۔
اعظم نذیر تارڑ نے مرتضیٰ جاوید عباسی کو خواجہ آصف کے پاس لے جا کر بٹھا دیا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات کی سہہ پہر تین بجے تک ملتوی کردیا گیا۔