مردان ( نمائندہ جنگ) راولپنڈی سے آنے والا مہمان بچہ نہر میں گر کر جان بحق ہوگیا ریسکیو ذرائع کے مطابق پانچ سالہ حذیفہ ولد ربانی ر ولپنڈی سے والدین کے ہمراہ عثمان نامی رشتہ دار کے گھر آیا ہواتھا کہ جمعہ کے روز گھر سے نکل کر اچانک نہر میں گر کیا جس سے اس کی جان چلی گئی موقع پر موجود نہاتے نوجوانوں نے بچے کودیکھ کر اسے اٹھالیا ریسکیو کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی تاہم بچے کی جان بچانے کی کوشش کامیاب نہیں ہوسکی لاش بعدازاں ورثاء کے حوالہ کردی گئی ۔