فخر زمان ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 3 ہزار رنز بنانے والے پاکستانی بن گئے۔
فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں 98 رنز پر پہنچے تو کیریئر میں ان کے 3 ہزار رنز بھی مکمل ہوگئے۔
فخر زمان ایک روزہ میچوں میں تیز ترین 3 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے مشترکہ طور پر دوسرے بلے باز ہیں، جبکہ تیز ترین پاکستانی اور ایشین بیٹر بھی ہیں۔
فخر زمان نے 3 ہزار رنز تک پہنچنے کے لیے 67 اننگز کا سہارا لیا جبکہ بابر اعظم نے یہ ہندسہ 68 اننگز میں پورا کیا تھا۔
تیز ترین 3 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ کے پاس ہے۔ انہوں نے یہ سنگ میل 57 اننگز میں حاصل کیا۔
فخر زمان کی طرح شائے ہوپ نے بھی اپنے 3 ہزار رنز 67 اننگز میں پورے کیے تھے۔