نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پولیس کے چوہدری شجاعت حسین کے گھر پر دھاوا بولنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پولیس پرویز الہٰی کو گرفتار کرنے گئی اور چوہدری شجاعت حسین کے گھر پر دھاوا بول دیا جو افسوس ناک مسئلہ ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا ہے کہ پولیس ایکشن میں چوہدری سالک حسین زخمی ہو گئے جو مسئلہ بھی ہوا قانون کو اپنا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔
نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے یہ بھی کہا ہے کہ مدینہ میں ہوں اور پولیس آپریشن کی تفصیلات حاصل کر رہا ہوں، کسی کو غیر قانونی کام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔