• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان نے ابھی تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

سلمان خان— فائل فوٹو
 سلمان خان— فائل فوٹو 

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے شادی نہ کرنے یا کسی بھی خاتون کے ساتھ اپنی زندگی گزارنے کا وعدہ نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

 سلمان خان نے حال ہی میں نامور بھارتی ٹی وی شو ’آپ کی عدالت‘ میں اپنی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کے پروموشن کے لیے بطور مہمان شرکت کی۔

اس شو میں میزبان رجت شرما نے سلمان خان سے آج تک اپنی زندگی میں آنے والی خواتین میں سے کسی بھی خاتون کے ساتھ زندگی بھر کے ساتھ کا وعدہ نہ کرنے کی وجہ پوچھی۔

اُنہوں نے اس سوال کے جواب میں ہنستے ہوئے کہا کہ میں ’محبت کے معاملے میں کافی بد قسسمت ہوں‘۔

رجت شرما نے سلمان خان کی فلم کے پروموشن کے اس شو میں مزاحیہ انداز میں اداکار سے ایک اور سوال پوچھا کہ آج کل آپ کی جان کون ہے؟

اداکار نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ میں آج کل سب کا صرف بھائی ہوں۔

یہ جواب سن کر شو میں موجود شرکاء نے زور دار قہقہے لگائے تو سلمان خان نے مزید کہا کہ ’جسے میں چاہتا تھا کہ وہ مجھے جان کہے، وہ بھی مجھے بھائی کہہ رہی ہے تو میں کیا کروں؟‘

واضح رہے کہ فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ 21 اپریل کو ریلیز ہوئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید