لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے خلاف پولیس اور اینٹی کرپشن سے 7 روز میں کیسز کی تفصیلات طلب کرلیں۔
لاہور ہائیکورٹ جسٹس صفدر سلیم شاہد نے پرویز الہٰی کی جانب سے ممکنہ گرفتاری روکنے کی درخواست پر اپنے چیمبر میں سماعت کی۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے وکیل کے مطابق عدالت نے پرویز الہٰی کی آج کے دن تک درج مقدمات میں گرفتاری سے روک دیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ہمارے علم میں جتنے مقدمات ہیں ان میں ضمانت لے چکے ہیں، اینٹی کرپشن کسی پوشیدہ کیس میں گرفتار کرسکتی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت گرفتاری سے روکتے ہوئے اینٹی کرپشن سے کیسز کی تفصیلات طلب کرے۔