• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران ایئر کی اندرون ملک پروازوں میں ایمرجنسی، شیراز میں باحفاظت لینڈنگ

ایران ایئر کی ایک اندرون ملک پرواز میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوئی تاہم طیارہ شیراز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر باحفاظت لینڈ کر گیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایران ایئر کے اے ٹی آر 72-600 طیارے نے منگل کی صبح 11 بجکر 11 منٹ پر لامرڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے معمول کے مطابق شیراز واپسی کےلیے ٹیک آف کیا۔

روانگی کے 24 منٹ بعد طیارہ منزل کے درمیان راستے میں تھا کہ راڈار کو اے ٹی آر طیارے سے ہنگامی صورتحال کے سگنل موصول ہوئے۔

تاہم ایئر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر پائلٹ نے منزل کےلیے پرواز جاری رکھی کیونکہ اس مقام کے آس پاس کوئی اور ایئرپورٹ موجود نہیں تھا۔

شیراز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی اقدامات کیے گئے تاہم طیارہ روانگی کے 46 منٹ بعد باحفاظت اتر گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید