• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی چوہدری شجاعت کے گھر پہنچ گئے

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہد ری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

اس موقع پر پنجاب کے نگراں وزیرِ اعلیٰ محسن نقوی نے سالک حسین کی خیریت دریافت کی۔

انہوں نے سالک حسین اور شافع حسین سے ان کی رہائش گاہ پر پیش آنے والے واقعے کی تفصیلات حاصل کیں۔

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر پیش آئے واقعے پر معذرت خواہ ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ ہم عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے تھے، اطلاع ملتے ہی فوری تفصیلات حاصل کیں اور انکوائری کا حکم دیا۔

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ تحقیقات میں ذمے داران کا تعین ہو گا اور بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی، قانون سب کے لیے برابر ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کے کارکنوں نے پولیس پر پیٹرول بم پھینکے اور پتھراؤ کیا، کسی کو پولیس پر حملے اور قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں۔

چوہدری شجاعت حسین نے رہائش گاہ آمد پر نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

قومی خبریں سے مزید