قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ اسپیکر کسی صورت سپریم کورٹ کو اجلاسوں کا ریکارڈ نہ دیں، حکومت اور اپوزیشن آپ کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔
راجہ ریاض نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت جعلی ٹکٹیں فروخت کر رہی ہے، ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو سب کے سامنے ہے۔
راجہ ریاض نے مزید کہا کہ ہمیں ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے، یہ کسی صورت برداشت نہیں۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ آج پھر عمران خان کو ریلیف مل گیا ہے اور ضمانت ہوگئی ہے۔