پشاور اور ہنگو میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ پشاور اور ہنگو کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ وائرس جینیاتی طور پر افغان صوبے ننگر ہار میں پائے جانے والے وائرس سے منسلک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان دنیا میں دو ممالک ہیں جہاں پولیو وائرس موجود ہے۔
عبدالقادر پٹیل کے مطابق پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے مربوط حکمت عملی اور اقدامات جاری ہیں۔