• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بین الاقوامی شہرت یافتہ سروں کے سلطان استاد راحت فتح علی خان ان دنوں امریکہ کے مختلف شہروں میں اپنی آواز کا جادو جگا رہے ہیں، ڈیلس میں ناصر حبا انٹرٹینٹمنٹ کی جانب سے ہونے والے سولڈ آؤٹ کنسرٹ میں انہوں نے اپنی خوبصورت گائیکی کے ذریعہ شرکا کے دل موہ لیے۔

اس موقع پر راحت فتح علی خان نے سروں کی سرگم سے سماں باندھ دیا، ڈیلس میں شو کے پروموٹر ناصر صدیقی کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ استاد راحت پاکستانی موسیقی کو دنیا بھر میں متعارف کرا کر میوزک کے ذریعہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔

ہیوسٹن کے معروف شوبزنس انڈسڑی کے پروموٹر ریحان صدیقی نے اس کنسرٹ میں میزبانی کے فرائض سرانجام دیے۔

ڈیلس میں چار گھنٹوں پر محیط کنسرٹ میں استاد راحت فتح علی خان نے سروں کی مالا میں پروئی ہوئیں غزلیں، گیت اور قوالیاں پیش کرکے ڈھیروں داد و تحسین وصول کی۔

اس رنگا رنگ کنسرٹ میں جنوبی ایشیائی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور سریلے بول پر سیکڑوں افراد کا مجمع گھنٹوں جھومتا رہا۔

گانوں کے ساتھ ساتھ راحت فتح علی خان کے صوفیانہ کلام نے ناظرین کو دیوانہ بنا دیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید