• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں ایرانی نژاد سوئیڈش شہری حبیب چاب کو پھانسی، سوئیڈن کی مذمت

تہران (اے ایف پی)ایران میں حکومت مخالف دہری شہریت کے حامل ایرانی نژاد سویڈش شہری حبیب چاب کو پھانسی دے دی گئی ۔ ان پر دہشت گردی کے الزاما ت تھے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایران کی عدلیہ کی ویب سائٹ میزان آن لائن پر بتایا گیا ہے کہ حرکت الندال دہشت گرد گروپ کے سربراہ حبیب چاپ عرف حبیب اسید کی سزائے موت پر ہفتےکی صبح عملدرآمد کیا گیا۔حبیب چاب کوسر زمین پر بدعنوانی اور باغی گروپ کی سربراہی کرنے کی پاداش میں چھ دسمبر کو موت کی سزا سنائی گئی تھی۔
دنیا بھر سے سے مزید