• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: کروڑوں مالیت کی ہاکی سنتھیٹک ٹرف کو نقصان پہنچنے کا خدشہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں کروڑوں روپے مالیت کی سنتھیٹک ٹرف کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

اسپورٹس بورڈ پنجاب کا کہنا ہے کہ کمپنی کے ماہرین کی ہدایات کے مطابق ٹرف بچھائی جا رہی ہے۔

ٹرف بچھانے کے کام کا افتتاح اپریل کے وسط میں مشیرِ کھیل پنجاب وہاب ریاض نے کیا تھا۔

ٹرف مختلف حصوں کے ساتھ گراؤنڈ میں پھیلا تو دی گئی ہے لیکن ٹرف کو لیول کر کے چسپاں نہیں کیا گیا، چسپاں نہ کرنے کی وجہ سے ٹرف آندھی آنے سے اکھڑ چکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرف اڑ کر اِدھر اُدھر جانے سے اس کے خراب ہونے کا امکان ہے۔

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ٹرف کے کام کا تخمینہ لگ بھگ 16 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔

اسپورٹس بورڈ پنجاب کا کہنا ہے کہ ٹرف ماہرین کی نگرانی میں بچھائی جا رہی ہے، 10 سے 12 روز میں کام مکمل کر لیا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید