پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکریٹری جنرل سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے سامنے پرویز الہٰی اور انکے لیڈر کل کے بچے ہیں۔
لاہور سے جاری بیان میں سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ سر اٹھا کر چلنے اور بالٹی میں سر چھپا کر چلنے میں فرق ہوتا ہے، بلاول بھٹو زرداری بھارت میں سر اٹھا کر چلے۔
انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی بھی گیدڑ لیڈر کی طرح پلنگ کے نیچے چھپ گئے تھے، بلاول بھٹو کے سامنے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور اُن کے گیدڑ لیڈر کل کے بچے ہیں۔
پی پی پنجاب کے سینئر رہنما نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کے دورہ بھارت پر نریندر مودی اور عمران خان دونوں کو تکلیف پہنچی۔
ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم سے دور رکھنا چاہ رہا تھا، مودی کے جیتنے کی دعائیں مانگنے والوں کو قومی غیرت کا کیا پتا۔