تہران(اے ایف پی)ایران میں گزشتہ روزدینی مقدسات کی توہین کے جرم میں 2افراد کو پھانسی دے دی گئی ۔عدلیہ کی میزان آن لائن ویب سائٹ نے رپورٹ کیا کہ صدر اللہ فاضلی زرے اور یوسف مہرداد کو صبح پھانسی دے دی گئی، جنہیں گستاخی رسول اور قرآن پاک کی بیحرمتی کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔