پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے کنسلٹنٹ رولنٹ آلٹمنز نے کہا ہے کہ پاکستان میں جونیئر سطح پر اسٹرکچر اور میچز کے تجربے کا فقدان ہے۔
رولنٹ آلٹمنز نے جونیئر ہاکی کیمپ میں جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ٹیم میں باصلاحیت کھلاڑی شامل ہیں، لیکن جونیئر کی سطح پر اسٹرکچر اور میچز کا فقدان ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوچز کی کوشش یہی ہے کہ کھیل میں بہتری لائیں کیونکہ ہدف جونیئر ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس وقت کیمپ میں سب سے زیادہ توجہ دفاع میں بہتری پر ہے، کیونکہ ڈیفنس اچھا ہو گا تو اٹیکنگ ہاکی کھیل سکتے ہیں۔
رولنٹ آلٹمینز نے کہا کہ وہ 20 سال پہلے بھی پاکستان میں کام کر چکے ہیں، اس وقت کھلاڑیوں کو اتنی سہولیتں حاصل نہیں تھیں، لیکن پھر بھی اب کھلاڑیوں کے لیے ہاکی کھیلنا مشکل ہو چکا ہے۔
جونیئر ہاکی ٹیم کے کنسلٹنٹ کا کہنا ہے کہ اگر آپ نے دنیا کی بہترین ٹیموں کا مقابلہ کرنا ہے تو پھر ہاکی پروگرامز شروع کرنا ہوں گے۔