• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے روس کی انٹیلی جنس ایجنسی کا تیار کردہ کمپیوٹر وائرس ناکارہ بنا دیا

امریکا کے جسٹس ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ اس نے روس کی انٹیلیجنس ایجنسی ایف ایس بی کا تیار کردہ خطرناک کمپیوٹر وائرس ناکارہ بنا دیا ہے۔

روس کی انٹیلی جنس ایجنسی دو دہائیوں سے اس وائرس کے ذریعے 50 ممالک کی جاسوسی کر رہی تھی جن میں ایک نیٹو رکن ملک بھی شامل تھا۔

ایف ایس بی نے پوری دنیا کے کمپیوٹرز میں ’اسنیک‘ یا ’یوروبروس‘ وائرس ڈال دیا تھا جس کی توجہ کا مرکز حکومتی نیٹ ورکس، ریسرچ ادارے اور صحافی تھے۔

کئی سالوں پر محیط آپریشن میں امریکی ایجنسی ایف بی آئی نے اسنیک وائرس کو اس کے اپنے ہی کمپیوٹر کوڈ سے شکست دی، کوڈ کے ذریعے وائرس کو اپنا ہی کوڈ دوبارہ لکھنے کی کمانڈ دی گئی جس نے اسے ناکارہ کر دیا۔

روسی ایجنسی ایف ایس بی نے 2003 میں یہ وائرس تیار کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید