امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ قانون کی حکمرانی اور آئین کے مطابق ہو۔
یہ بات امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے برطانوی ہم منصب جیمز کلیورلی کے ساتھ نیوز کانفرنس کے دوران کہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔
عمران خان کو نیب کی جانب سے القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو آج پولیس لائنز اسلام آباد میں قائم کی گئی عدالت میں جسمانی ریمانڈ کے لیے پیش کیا گیا ہے۔