• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کا عمران خان کو پولیس لائنز کے گیسٹ ہاؤس میں رکھنے کا حکم

فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

سپریم کورٹ نے رہائی کے حکم کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو پولیس لائنز کے گیسٹ ہاؤس میں رکھنے کا حکم جاری کیا۔ 

واضح رہے کہ عدالت عظمیٰ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے  القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم جاری کیا تھا۔ 

سپریم کورٹ نے عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے دوبارہ رجوع کرنے کا حکم دیا تھا۔

عدالت عظمیٰ نے عمران خان کو پولیس لائنز کے گیسٹ ہاؤس میں رکھنے کا حکم دیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ وہاں آرام سے رہیں، گپ شپ لگائیں اور سو جائیں، صبح لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوں۔

قومی خبریں سے مزید