• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ ماڈل ٹائون کی سالانہ تقریب میں شریف برادران کو ہدف تنقید بنانا طاہر القادری کا معمول

اسلام آباد(طارق بٹ)17جون2014کو ماڈل ٹائون لاہور میں پیش آنے والے سانحے کی یاد میں  منعقدہ تقریب میں پاکستان عوامی تحریک(پیٹ) کے سربراہ  علامہ طاہر القادری  کا شریف برادران کو ہدف تنقید بنانا معمول بن گیا ہے۔2014 کےدھرنے کو ختم کرنے کی ایک وجہ ان کا مالی طور پر کمزور ہونا بھی تھا، لیکن لگتا ہے  اب وہ کسی حد تک مالی لحاظ سے مستحکم ہوچکے ہیں۔پچھلی بار وہ اپنے دھرنو ں سے اتنا تنگ آگئے تھے کہ یہ کہا جاسکتا  ہے کہ وہ اپنے کارکنوں کو چھوڑ کر بھاگ گئے تھے۔اپنے روایتی تجسس کو قائم کرنے کے بعد  انہوں نےرمضان کے احترام کے پیش نظر لاہور، مال روڈ کے دھرنے کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔حقیقت میں یہ شو  کچھ گھنٹوں کے لیے ہی منعقد کیا گیاتھا، جو کہ پرسکون طریقے سے ختم ہوگیا۔اس سے پہلے دھرنے میں پیٹ کے جوشیلے کارکنان کی شرکت کی وجہ سے عوام احتجاج سےدور رہے تھے۔
تازہ ترین