• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو مہم کا آغاز، 23ملین سے زائد بچوں کوحفاظتی قطرے پلوانےکا ہدف

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

آج سے ملک بھر میں ذیلی پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے جس میں 23 ملین سے زیادہ بچوں کوحفاظتی قطرے پلوانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق پولیو مہم دو مرحلوں میں ہو رہی ہے، پہلا مرحلہ 15 سے19 مئی تک ہے، اس دوران پنجاب کے 12، بلوچستان کے 18 اور سندھ کے 17 اضلاع میں پولیو مہم کے تحت بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق دوسرے مرحلے میں، 22 سے 26 مئی تک پولیو مہم کے تحت  خیبرپختونخوا کے 18 اضلاع میں حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔

وفاقی وزیر برائے صحت عبدالقادرپٹیل نے پولیو مہم کے آغاز پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے تک چین سےنہیں بیٹھیں گے، والدین سے اپیل ہے کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔

عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں ان کو مستقل معذوری سے بچانا ہے، 29 مئی سے5 جون تک جنوبی خیبرپختونخوا کے7 اضلاع میں مہم ہوگی۔

اُن کا کہنا ہے کہ تقریباً ایک لاکھ سے زیادہ تربیت یافتہ صحت محافظ انسدادِ پولیو مہم کا حصہ ہیں۔

صحت سے مزید