• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوشحال خان کے نئے ہیئر اسٹائل پر مداحوں کی تنقید

کولاج بشکریہ سوشل میڈیا
کولاج بشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستانی اداکار و ماڈل خوشحال خان کا نیا ہیئر اسٹائل مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہا ہے۔

جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’مشکل‘ سے شہرت کی نئی بلندیوں کو چھونے والے اداکار خوشحال خان نے اپنے بالوں کا اسٹائل بدل لیا ہے۔

خوشحال خان نے بالوں کو چھوٹا کروا کر اِنہیں سنہری کتھئی رنگ میں رنگوا لیا ہے جو کہ مداحوں کو کچھ خاص نہیں بھا رہا۔


خوشحال خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں اپنے ہاتھ سے چہرہ چھپاتے ہوئے اور نیا ہیئر اسٹائل دکھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکار کا اپنی اس پوسٹ پر لکھنا ہے کہ ’یہ پہلا ہے۔‘

اس پوسٹ کا سوشل میڈیا پر آنا ہی تھا کہ مداح خوشحال خان کے اس نئے ہیئر اسٹائل پر ملے جلے تاثرات اور تبصرے کر رہے ہیں۔

کچھ انسٹاگرام صارفین کا کہنا ہے کہ خوشحال خان کو اپنا ہیئر اسٹائل تبدیل نہیں کرنا چاہیے تھا جبکہ کچھ کا مشورہ دیتے ہوئے کہنا ہے کہ خوشحال خان کو اپنے بال دوبارہ سے کالے کروا لینے چاہئیں ۔

کچھ صارفین خوشحال خان کو ہالی ووڈ ہیروز بریڈ پٹ اور جوئی سے مشابہہ قرار دے رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید