• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنجیدہ سین کے دوران صبور علی کے ہنسنے پر خوشحال خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا

اسکرین گریب
اسکرین گریب 

پاکستانی معروف اداکارہ صبور علی کے ڈرامہ سیریل ’مشکل‘ میں ایک سنجیدہ سین کے دوران ہنسنے پر اُن کے ساتھی اداکار خوشحال خان کی جانب سے ردِ عمل دیا گیا۔

گزشتہ اتوار کو جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’مشکل‘ کی آخری قسط نشر کی گئی، اس ڈرامے کے اختتام کو شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا ہے۔

اس ڈرامے کے ایک سنجیدہ سین کے دوران ہنسنے پر صبور علی کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ اُن پر بے تحاشہ میمز بھی بنائی گئی تھیں۔

صبور علی کے سنجیدہ سین میں غیر سنجیدہ اداکاری کرنے پر اب اپنی کے ساتھی اداکار خوشحال خان نے ردِ عمل دیا ہے۔

خوشحال خان کی جانب سے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ لائیو سیشن رکھا گیا۔

اس دوران خوشحال خان نے متعدد سوالات کے جواب دیے، اُن کا بتانا تھا کہ وہ 22 سال کے ہیں اور غیر شادی شدہ ہیں۔


خوشحال خان کا بتانا تھا کہ اُن کا تعلق نوشہرہ سے ہے اور وہ تین بہن بھائی ہیں۔

ڈرامے کے سین کے دوران صبور علی کے  ہنسنے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں خوشحال خان کا کہنا تھا کہ صبور علی اُن کے بھائیوں کی طرح ہے اور وہ ہر وقت مستی کے موڈ میں رہتی ہیں۔

دوسری جانب اس ڈرامے کے اختتام پر صبور علی کی جانب سے خوشحال خان کے ہمراہ تصویریں شیئر کرتے ہوئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید