مشہور یوٹیوبر ڈیوڈ ڈوبرک 2 سال غائب رہنے کے بعد خود میں حیرت انگیز تبدیلی کرنے کے بعد اچانک سامنے آ گئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 28 سالہ ڈیوڈ ڈوبرک کی حیرت انگیز باڈی ٹرانسفارمیشن دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے ہیں۔
ڈیوڈ ڈوبرک کے سوشل میڈیا ویڈیو پلیٹ فارم یوٹیوب پر 17 ملین سبسکرائبرز ہیں۔
انہوں نے 2 سال کے وقفے کے بعد 14 منٹ کی ویڈیو میں اپنی جسمانی تبدیلی کو دکھایا ہے۔
اس ویڈیو میں انہوں نے اپنی ورزش، طرزِ زندگی میں تبدیلی اور خود کو تبدیل کرنے کے حوالے سے بات کی ہے۔