ایشین کرکٹ کونسل کے نائب صدر پنکج کھیمجی کی بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ سے ملاقات متوقع ہے۔
جے شاہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بھی ہیں اور دونوں عہدیداروں کے درمیان ملاقات آئندہ 24 گھنٹے میں ہوسکتی ہے۔
پنکج کھیمجی ملاقات میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا ترمیم شدہ ہائبرڈ ماڈل پیش کریں گے اور جے شاہ کو گزشتہ ہفتے دبئی میں نجم سیٹھی کے ساتھ ہونے والی ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔
ملاقات میں سری لنکا اور بنگلادیش بورڈز کے مؤقف سے بھی جے شاہ کو آگاہ کیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق اے سی سی کے صدر جے شاہ تمام صورتحال کے بعد کوئی فیصلہ کریں گے یا پھر ورچوئل میٹنگ بھی بلا سکتے ہیں۔