پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 2 ارکان سندھ اسمبلی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
کراچی میں پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی کریم گبول اور سنجے گنگوانی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔
سنجے گنگوانی اور کریم گبول کا کہنا ہے کہ جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) کور کمانڈر ہاؤس اور شہداء کی یادگاروں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔