راولپنڈی میں پُرتشدد مظاہروں کے دوران جی ایچ کیو پر ہونے والے حملے کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، نعرے بازی اور جی ایچ کیو گیٹ پر حملے کے مزید 15 ملزمان کی شناخت کر لی گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق شرپسندوں کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، 15 شر پسندوں کو جی ایچ کیو پر حملے کے مقدمے میں شامل کر لیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں آرمی ایکٹ کی دفعات شامل کر کے تحقیقات حساس اداروں کے سپرد کی جائیں گی۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ شر پسندوں کے خلاف مختلف تھانوں میں 18 مقدمات درج ہیں۔
جی ایچ کیو پر حملے کی ایف آئی آر تھانہ آر اے بازار میں درج کی گئی ہے۔
پولیس ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث 76 سے زائد شر پسندوں کو اب تک گرفتار کیا جا چکا ہے۔