• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانز میں ایشوریا کے لباس پر بھارتی پروڈیوسر کی تنقید

فرانس کے شہر کانز میں جاری فلم فیسٹیول میں اس برس بڑی تعداد میں بھارتی اور دنیا کے دیگر ممالک سے سلیبریٹیز شریک ہیں۔

اس حوالے سے بھارتی فلمی ڈائریکٹر، پروڈیوسر، اسکرین رائٹر اور مصنف ویوک رنجن اگنی ہوتری نے اس فلمی میلے میں ریڈ کارپٹ پر شریک خواتین سلیبریٹیز کی مدد کےلیے اسسٹنٹس کے استعمال پر ٹوئٹ کیا ہے۔

انہوں نے ایونٹ میں شریک معروف بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کی ریڈ کارپٹ پر پہلی تصویر شیئر کی ہے۔ جس میں سلور گاؤن پہنے وہ ایک ٹرین اور ایک بڑے ہوڈ کے ساتھ نظر آرہی ہیں، جبکہ سیاہ سوٹ میں ملبوس ایک شخص ان کے پھیلے ہوئے گاؤن کو سنبھالتا نظر آرہا ہے تاکہ اچھی اور مکمل تصویر بن سکے۔

اس تصویر پر ویوک اگنی ہوتری نے لکھا کہ کیا آپ نے 'کوسٹیوم سلیوز'  پر مبنی جملہ سنا ہے جو کہ زیادہ تر لڑکیاں ہوتی ہیں لیکن یہاں پر ایک سوٹ میں ملبوس مرد موجود ہے۔

آپ بھارت میں بھی انہیں تقریباً ہر خاتون سلیبریٹیز کے ساتھ دیکھ سکتے ہیں، ہم اتنے احمق کیوں بنتے جارہے ہیں کہ صرف ایک غیر آرام دہ فیشن کے لیے اتنا ظالمانہ لباس استعمال کررہے ہیں۔  

ان کے اس ٹوئٹس پر جہاں کچھ لوگوں نے اسے سراہا تو بہت سے لوگوں نے ایشوریا پر تنقید پر سوال اٹھا دیے، ایک صارف نے کہا کہ آپ اتنا حسد کیوں کررہے ہیں؟ اس لیے کہ کانز فلمی میلے نے آپ کو مدعو نہیں کیا!! ایک اور نے کہا یہ ذاتی پسند ہے، آپ اس کے منصف نہیں ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید