پاکستان ہاکی فیڈریشن کی نائب صدر اور صوبائی وزیر شہلا رضا نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کو ہاکی فیڈریشن پر صحیح بریف نہیں کیا گیا۔
شہلا رضا نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے باقاعدہ انتخابات ہوئے ہیں جن میں کوئی غیر قانونی عمل نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر دوسری بار منتخب ہوئے جو آئین کے مطابق ہے، ہاکی فیڈریشن نے کوئی کام پی ایچ ایف کے آئین کے خلاف نہیں کیا۔
شہلا رضا نے کہا کہ خوشی ہے کہ حکومتی حلقوں میں ہاکی پر بات کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ خواجہ آصف نے دو روز پہلے پارلیمنٹ کے اجلاس میں ہاکی فیڈریشن کے خلاف بیان دیا تھا۔