• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8 سال سے ایک ریٹائر بریگیڈیئر ہاکی فیڈریشن پر قابض ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ 8 سال سے ایک ریٹائرڈ بریگیڈیئر صاحب ہاکی فیڈریشن پر قابض بیٹھے ہیں۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن سے متعلق معاملہ التوا میں پڑا ہوا ہے۔وہ صاحب باہر کے سیر سپاٹے سرکار سے کر رہے ہیں، سرکاری اداروں میں اس طرح کے بہت سے لوگ بیٹھے ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن پر قبضہ کیا ہوا ہے، معاملہ استحقاق کمیٹی کو بھیجا جائے۔وزیر دفاع نے کہا کہ 22، 23 سال سے اولمپکس پر بھی ایک شخص قابض ہے۔

اہم خبریں سے مزید