کابینہ ڈویژن نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے داماد کی عدالتی کارروائی پر اثر انداز ہونے کے الزامات کی تحقیقات کرے گا۔
کمیشن چیف جسٹس کی ساس اور ان کی دوست کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات کرے گا۔
کابینہ ڈویژن نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017 کے سیکشن 3 کے تحت بنایا گیا ہے، کمیشن آڈیو لیکس کے معاملے کی تحقیقات کرے گا۔
کمیشن جوڈیشری کے حوالے سے لیک ہونے والی آڈیو لیکس پر تحقیقات کرے گا، یہ آڈیو لیکس درست ہیں یا من گھڑت کمیشن اس کی تحقیقات کرے گا۔
وکیل اور صحافی کے درمیان بات چیت کی آڈیو لیک کی بھی تحقیقات ہوگی، کمیشن اپنی رپورٹ 30 دن کے اندر وفاقی حکومت کو پیش کرے گا۔
سابق چیف جسٹس اور وکیل کی آڈیو لیک کی بھی تحقیقات ہوگی، کمیشن سوشل میڈیا پر لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے داماد کی عدالتی کارروائی پر اثرانداز کے الزامات کی آڈیو لیک کی تحقیقات کرے گا۔
کمیشن چیف جسٹس کی ساس اور ان کی دوست کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات کرے گا۔