• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف کی چوہدری شجاعت سے اہم ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف نے چوہدری شجاعت حسین سے اہم ملاقات کرلی۔

شہباز شریف نے گلبرگ لاہور میں چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقویٰ، چوہدری سالک حسین، چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور چوہدری شجاعت حسین نے موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔

انہوں نے چوہدری شجاعت حسین سے اُن کے گھر پر پولیس چھاپے سے متعلق افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے دوران گفتگو ق لیگی سربراہ سے اُن کی خیریت بھی دریافت کی، وہ ملاقات کے بعد روانہ ہوگئے۔

قومی خبریں سے مزید