• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے کل جنرل عاصم منیر سے متعلق جھوٹ بولا، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلا خوف کہتا ہوں کہ عمران خان نے جنرل عاصم منیر کے بارے میں کل جھوٹ بولا۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کا ٹوئٹ پڑھ کر سنایا اور کہا کہ عمران نیازی نے کل اس ٹوئٹ میں سفید جھوٹ بولا۔

انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر نے عمران خان کو بتایا تھا کہ آپ کی اہلیہ کرپشن میں ملوث ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ عمران خان کو عاصم منیر کی بشریٰ بی بی کی کرپشن پر بات کرنا پسند نہیں آیا اور اُن کا تبادلہ کردیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جناب اسپیکر 60 ارب روپے کوئی معمولی بات ہے؟ یہ 60 ارب روپے قومی خزانے میں آنا چاہیے تھے۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ سویلین تنصیبات پر حملوں کے کیسز انسداد دہشتگردی قانون کے تحت چلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میانوالی میں اس جہاز کو جتھے نے جلایا جو دشمن پر شاہین کی طرح جھپٹتا تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان نے جعلی خط لہرا کر پاک امریکا تعلقات کے پرخچے اڑا دیے، اب امریکیوں کو فون کیے جا رہے ہیں، اسی عطار کے لونڈے سے دوا لیتے ہو۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سعودی ولی عہد کا ایک نادر تحفہ بیچا اور جعلی رسید دی، 60 ارب روپے کی کرپشن کے نتیجے میں نیب نے نوٹس وارنٹ جاری کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ گرفتاری کے نتیجے میں جو 9 مئی کو تباہی ہوئی ایسا دلخراش واقعہ کبھی نہیں دیکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے دور میں متحدہ اپوزیشن کو دیوار سے لگایا گیا، یہ خود کوٹ لکھپت جا کر ہدایات دیتے تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ ہمالیہ کی طرح کھڑا ہے، جی 20 میں جانے سے چین نے صاف انکار کردیا، ترکی اور سعودی عرب کشمیر کاز کے لیے پاکستان کا ساتھ دے رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید