• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈولف ہٹلر کا گھر پولیس ٹریننگ سینٹر میں تبدیل

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

آسٹرین حکومت نے مشہور ڈکٹیٹر ایڈولف ہٹلر کے گھر کو پولیس افسران کے لیےٹریننگ سینٹر میں تبدیل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

نسل کشی کرنے والا ڈکٹیٹر ایڈولف ہٹلر 1889ء میں اس گھر کی اوپری منزل پر ایک کرائے کے کمرے میں پیدا ہوئے تھے۔اب اس عمارت کو انسانی حقوق کے لیے پولیس ٹریننگ سینٹر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ تاریخی طور پر اہم مقام کے مستقبل کے بارے میں ایک طویل بحث کے بعد کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے کچھ آسٹرین باشندے اس گھر کو نیو نازیز کے اجتماع کی جگہ بننے سے روکنے کے لیے اسے مسمار کرنے کی وکالت کرتے ہیں لیکن ناقدین کا خیال ہے کہ اس طرح کی کارروائی آسٹریا کے ماضی کو جھٹلانے کے مترادف ہوگی۔ 

مختلف گروپوں کی طرف سے ملنے والی تجاویز میں اس گھر کو مفاہمت کی جگہ کے طور پر یا خیراتی تنظیم کے ہیڈ کوارٹر کے طور پر استعمال میں لانا  بھی شامل ہے۔

اس گھر کو پولیس ٹریننگ سینٹر میں تبدیل کرنے کے لیے تعمیراتی کام موسم خزاں میں شروع ہونے کی توقع ہے اور اس منصوبے کی تکمیل 2025ء تک متوقع ہے۔ 

آسٹریا کے نشریاتی ادارے او آر ایف کی رپورٹ کے مطابق، پولیس فورس کو اگلے سال تک تزئین و آرائش والے احاطے پر قبضہ مل جائے گا۔

نازی حکومت کے دوران اس گھر کو ایڈولف ہٹلر کی یاد گار میں تبدیل کردیا گیا تھا، جس کے بعد اس شہر کی طرف متعدد سیاح متوجہ ہوئے۔ 

لیکن جیسا کہ 1944ء میں نازیوں یہاں اپنا کنٹرول کھونا شروع کردیا تو اس عمارت کو تختہ دار پر چڑھا دیا گیا اور پھر یہاں سیاحوں کی آمد کے سلسلے کی حوصلہ شکنی کرنے کے لیے آسٹریا کی حکومت نے یہ گھر سابقہ ​​مالک  گرلینڈ پومر سے کرائے پر لے لیا جوکہ اسے ضرورت مند افراد کے لیے بطور ڈے کیئر سینٹر استعمال کرتا تھا۔ 

پھر 2016ء میں آسٹرین حکومت نے ایک نیا قانون نافذ کیا جس کے تحت 694,000 پاؤنڈز سے زیادہ کے معاوضے کے بدلے میں گرلینڈ پومر سے اس جائیداد کو ضبط کرنے کی اجازت دی گئی۔ 

اب آسٹرین وزارت داخلہ نے 3 سال بعد 17ویں صدی کے اس گھر کو دوبارہ پولیس اسٹیشن اور پولیس ٹریننگ سینٹر میں تبدیل کرنے کے اپنے منصوبے کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ آسٹریا جس پر 1938ء میں نازی جرمنی نے قبصہ کر لیا تھا، طویل عرصے سے خود کو نازی حکومت کے ظلم وستم کے شکار کے طور پر پیش کرتا آرہا ہے اور آسٹرین حکومت کا ایڈولف ہٹلر کے گھر کو دوبارہ تعمیر کرنے کا فیصلہ آسٹریا کے اپنے ماضی کا مقابلہ کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید